لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے بھی گروپنگ اور کھلاڑیوں میں اختلافات کی تردید کردی۔ پی سی بی کو رپورٹ میں لکھا کہ دورہ انگلینڈ میں ٹیم کا ڈسپلن مثالی رہا۔
ورلڈکپ کے دوران شیشا پیا، خوب گھومے پھرے بھی اور میدان میں جمائیاں لیتے بھی نظر آئے لیکن ٹیم منیجر طلعت علی کو سب اچھا ہی لگا۔
انہوں نے پی سی بی کو پیش کردہ اپنی رپورٹ میں لکھا کہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کا ڈسپلن مثالی رہا، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ ٹیم میں گروپنگ یا اختلاف بھی نہیں تھا۔
قومی ٹیم کے منیجر طلعت علی نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کی رپورٹ میں یہ بھی لکھا کہ آن اور آف دی فیلڈ کھلاڑیوں کا رویہ بہترین رہا۔