چند روز قبل لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین نے اپنی دیرینہ دوست اور اداکارہ اقرا عزیز کو بھری محفل میں شادی کی پیشکش کی جس پر اقرا نے اسے قبول کرتے ہوئے ‘ہاں’ کہہ دی تھی۔ اقرا نے جب یاسر حسین کو شادی کیلئے ‘ہاں’ کہا تو دونوں آپس میں گلے لگے اور پھر یاسر نے اقرا کو چُوما جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یاسر حسین اور اقرا عزیز پر ہونے والی تنقید تھمنے کا نام نہیں لے رہی اور اس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ تاہم اب اس تمام تر معاملے پر اقرا عزیز کی والدہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقراء عزیز کی بہن سدرا عزیز نے گزشتہ دنوں اپنی ایک ٹویٹ میں اُس تمام تر معاملے پر والدہ کا ردعمل بتاتے ہوئے لکھا کہ 'اتنی نفرت لوگوں نے کمنٹس میں ڈالی ہے مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے لوگ دوسروں کی خوشی میں خوش نہیں ہوتے بلکہ غصہ کرتے ہیں'۔ ذیل میں ٹویٹ ملاحظہ کریں۔ My mom on whatever has happened with LSA night: — Sidra Aziz (@NamkeenJalebi) July 14, 2019
Itni nafrat logun ne comments me dali hai, mujhe samajh nahi ata hamarey log doosrun ki khushi me khush nahi hotey, ghussa karte hain.