Aaj Logo

شائع 18 جولائ 2019 07:53am

!!!! فیس ایپ استعمال کرنے والے پاکستانی خبردار

آج کل سوشل میڈیا پر "فیس ایپ" نامی ایپلی کیشن نے وبال مچایا ہوا ہے جس میں کسی بھی شخص پو بوڑھا دکھایا جاسکتا ہے۔

تاہم ماہرین نے اب اس ایپلی کیشن کے حوالے سے انتہائی تشویش ناک بات سے آگاہ کرتے ہوئے صارفین کو خبردار کردیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس روسی ایپلی کیشن میں موجود قواعد و ضوابط میں موجود ایک شق کے مطابق یہ ایپ بنا آپ کی اجازت کے آپ کے فون میں موجود تصاویر تک ناصرف رسائی حاصل کرسکتی ہے بلکہ انہیں اپنے پاس محفوظ کرکے کسی بھی طرح استعمال بھی کرسکتی ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق یہ ایپ آپ کا نام، یوزر نیم اور کسی بھی فارمیٹ میں موجود میڈیا فائل کو استعمال کرنے کا حق رکھتی ہے اور آپ اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ یہاں تک کہ ایپ ڈیلیٹ کرنے کے باوجود آپ کی تصاویر ایپلی کیشن میں رہتی ہیں۔

یہ ایپلی کیشن روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں موجود وائرلیس لیب نامی کمپنی کی ملکیت ہے۔

بزنس ٹیکنالوجی ایکسپرٹ اسٹیو سامارٹینو کا کہنا ہے کہ آپ کو یہ ایپ استعمال کرتے وقت محتاط رہنا ہوگا۔ کیونکہ آپ کا چہرہ کاپی رائٹ کی ایک نئی شکل اختیار گیا ہے۔ اس لئے کسی کوبھی اس کے استعمال کی اجازت دینے سے گریز کریں۔

Read Comments