ویسے تو اداکاروں کی زندگی پردے پر سب کے سامنے ہوتی ہے لوگ روز انہیں ٹی وی پر دیکھتے ہیں،لیکن ان کی زندگی میں بہت کچھ ایسا ہوتا ہے جو عام لوگوں سے چھپا ہوا ہوتا ہے،یا یوں کہہ لیں کہ اداکار اپنی زندگی کے کچھ راز لوگوں سے چھپانے میں ماہر ہوتے ہیں۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی زندگی کا سب سے بڑا راز ان کی زندگی کا ساتھی ان کا ہمسفر ہوتا ہے جسے وہ لوگوں اور میڈیا سے چھپانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔ لیکن ان رازوں کی پردہ پوشی کرتے وقت وہ اپنے ان کروڑوں مداحوں کو بھول جاتے ہیں جن کی وجہ سے وہ آج شہرت کی بلندیوں پر ہیں،انہی لاکھوں ،کروڑوں مداحو ں کی خواہشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم آپ کیلئے آپ کے پسندیدہ اداکاروں کی خفیہ شادیوں اور خفیہ جیون ساتھیوں کی چند تصاویر لے کر آئے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ پریتی زنٹا پریتی زنٹا بولی وڈ کی معروف اداکارہ ہیں انہوں نے حال ہی میں اپنے امریکن دوست جین گڈ اینف کے ساتھ لاس اینجلس میں نہایت خفیہ طور پر شادی کرلی۔ رانی مکرجی رانی مکر جی کو کون نہیں جانتا انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار آدیتیہ چوپڑا کے ساتھ اٹلی میں کسی کوبتائے بناءچپکے سے شادی کرلی۔ کنال کپور فلم رنگ دے بسنتی سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے والے اداکار کنال کپور نے رواں سال نو فروری کو اداکار امیتابھ بچن کی بھانجی نینا بچن کے ساتھ خفیہ طریقے سے شادی کرلی۔ سنجے دت بھارت کے متنازعہ اداکار سنجے دت بھی راز چھپانے میں کسی سے کم نہیں ہیں ،دو ہزار آٹھ میں انہوں نے اپنی پہلی بیوی کے انتقال کے بعد نہایت خفیہ طریقے سے گووا میں اپنی قریبی دوست کے ساتھ شادی کرلی اور اس خبر کی کسی کو ہوا بھی لگنے نہیں دی۔ جان ابراہم جان ابراہم اور بپاشا باسو کے دوستی کے قصے ماضی میں ہر طرف پھیلے ہوئے تھے لیکن لوگوں کو حیرت اس وقت ہوئی جب انہوں نے ایک غیر معروف لڑکی پریا کے ساتھ اٹلی میں سادگی سے شادی کرلی۔ سری دیوی بولی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی نے سپر اسٹار انیل کپور کے بھائی ہدایتکار بونی کپور سے خفیہ شادی کرلی اور یہ راز کافی عرصے تک چھپائے رکھا،اس راز کے منظر عام پر آجانے کے بعد بونی کپور نے اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار کرلی اور اب وہ سری دیوی کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ جوہی چاﺅلہ جوہی چاﺅلہ بولی وڈ کی مشہور اداکارہ ہیں ،وہ بھی اپنی زندگی کا اہم راز چھپاتے ہوئے میڈیا سے کے سامنے کافی عرصے تک غلط بیانی کرتی رہیں،بالآخر انہوں نے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے بزنس مین دوست سے شادی کااعلان کردیا۔ منوج باجپائی بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار منوج باجپائی نے اداکارہ نیہا سے دوہزار پانچ میں خفیہ شادی کی ،یہ شادی اتنی خفیہ تھی کہ اس میں ان کے والدین نے بھی شرکت نہیں کی۔ سلینہ جیٹلی