Aaj Logo

شائع 17 جولائ 2019 06:41pm

گلوکارہ مومنہ مستحسن 'پرچی' قرار

پاکستان کی نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے گلوکارہ مومنہ مستحسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے 'پرچی' قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں مومنہ مستحسن نے انتہائی ٹھنڈی ڈانس پرفارمنس دی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اداکار مانی نے ان کا مذاق بھی اُڑایا تھا۔

مانی نے مومنہ کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے 'مومنہ موت کے کنویں میں موٹر بائیک چلاتے ہوئے' لکھا تھا اور اب اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی مومنہ مستحسن کی پرفارمنس کو شدید تنقید کا بنایا ہے۔


View this post on Instagram

Chaloo"IQRA aur YASIR "tou phir zindge ke shrouaat ker rehay thaiaye unkay peechay aap sab bilawajha mai parday.... Asal baat tou yeh thiee.. koi mujhay batayega yeh kiya hai???yeh hai kiyaa? Death of rap and dance.....MOMIINA mout kay kunwaien mai moter cycle chalay howyae....lux awards mai oscar winning performance.....MATLAB had hai

A post shared by Salman Shaikh (@manipakistani) on

مومنہ مستحسن نے انسٹاگرام پر اپنے گانے کا مختصر حصہ شیئر کیا تو اداکارہ حمائمہ ملک نے کمنٹ میں اپنا ردعمل دیا تاہم انہوں نے بعد میں اسے ڈیلیٹ کردیا۔ حمائمہ نے تبصرہ دیتے ہوئے لکھا 'مومنہ کی اس بڑی فارمنس کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے آخری منٹ میں دو گلوکاروں کی پرفارمنس کو ہٹایا گیا، یہ ہمارے یہاں کا پرچی سسٹم ہے، اگر قندیل بلوچ زندہ ہوتیں تو وہ مومنہ سے زیادہ بہتر انداز میں ڈانس اور پرفارم کرتیں'۔  

Read Comments