وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ ووٹ لینے کیلئے اسلام کو بیچتے ہیں۔
وزیراعظم نے گوجروانوالہ چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ریاست مدینہ کی بار بار بات کرتا ہوں، لوگ ووٹ لینے کیلئے اسلام کو بیچتے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے ریاست مدینہ کی بات ایکشن کے بعد کی، قرآن میں حکم ہے کہ نبی کے اصولوں پر چلیں،مدینہ کی ریاست کےاصولوں نے لوگوں کو اوپر اٹھایا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے، میں نے الیکشن جیتنےکے بعد مدینہ کی ریاست کی بات کی، مدینہ کی ریاست میں انصاف تھااور احساس تھا، ریاست مدینہ میں قانون امیر اور غریب سے کیلئے ایک تھا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ میری پاکستان سے باہر کوئی جائیداد نہیں، میراجینا مرنا پاکستان میں ہے ،ملک کومشکل سے نکالنے کیلئے صنعتوں کااہم کردارہے،سابقہ حکمرانوں کے اربوں روپے ملک سے باہرپڑے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جتنا ٹیکس اکٹھا کرتےہیں آدھاقرضے کی سود میں چلاجاتاہے، ماضی میں پاکستان کوجیسےچلایاجارہاتھااب ویسےنہیں چلےگا، ٹیکس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ، لوگ ٹیکس دینگےتوقرضوں کےدلدل سے نکل سکتےہیں۔