اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک بہت ہی فضول قسم کی افواہ پھیلائی گئی کہ قبرستان پر ٹیکس لگ رہا ہے، یہ غلط خبر ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے تردیدی بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے واضح کیا کہ یہ انتہائی فضول قسم کی افواہ ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے قبروں پر ٹیکس لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب @SHABAZGIL کی تردید: — Dr. Shahbaz Gill Updates (@SPCMPunjab) July 16, 2019 واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سےسوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ لاہور میں نئی قبروں پر بھی ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔ گردشی خبروں کے مطابق لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے اپنے زیرِ انتظام آنے والے قبرستانوں میں ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز منظوری کیلئے لوکل گورنمنٹ کو بھجوا دی ہیں۔ مراسلے کے مطابق بچوں کی قبر پر ایک ہزار روپے اور بڑوں کی قبر پر 1500 روپے ٹیکس عائد ہوگا۔ جبکہ قبروں پر فاتحہ خوانی کرنے والے افراد صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک قبرستان آسکیں گے اور مقررہ وقت کے بعد قبرستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کمیٹی قبر کی گہرائی، لمبائی اور چوڑائی کا بھی تعین کرے گی۔
“ایک بہت ہی فضول قسم کی افواہ پھیلائی گئی کہ قبرستان پر ٹیکس لگ رہا ہے۔ یہ غلط خبر ہے” pic.twitter.com/RXRlYT8wwz