پارلیمنٹ ہاوس اچانک تاریکی میں ڈوب گیا۔ تقریباتین گھنٹے تک بجلی غائب رہی ۔بجلی بندش کے باوجود پی اے سی کی زیلی کمیٹی کا اجلاس جاری رہا۔ لوڈشیڈنگ طویل ہونے پر اجلاس کی کارروائی ملتوی کرنا پڑ گئی۔
پالیمنٹ ہاؤس میں بجلی غائب ہوگئی۔ مین فیڈر ٹرپ کر جانے کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس اندھیرے میں ڈوب گیا۔
بجلی کی بندش کے باعث پالیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس متاثر ہوئے ۔ پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی روکنا پڑ گئی ۔ جننیٹرز کے باعث تھوڑی دیر بعد پارلیمنٹ ہاوس کے کچھ حصہ کی بجلی آگئی۔
تاہم پارلیمنٹ ہاوس کا بڑا حصہ کئی گھنٹے تک محروم رہا۔ کنوینر کمیٹی نور عالم خان نے ڈیٹر جنرل کو ہدایت کی کہ بجلی کے تعطل کے باعث اجلاس میں شریک افسران کے ٹی اے ڈی اے پاور ڈویژن دے گی۔
اراکین کا کہنا تھا کہ آج کی صورتحال میں اندازہ ہوا کہ ملک میں بجلی کا کتنا سنجیدہ بحران ہے۔ لوڈشیڈنگ طویل ہونے پر پی اے سی کی زیلی کمیٹی کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ جبکہ 3 گھنٹے بعد بجلی بحال ہو گئی۔