Aaj Logo

شائع 16 جولائ 2019 02:20pm

زرداری اور نواز شریف نے بے دردی سے ملک لوٹا،مراد سعید

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف نے بے دردی سے ملک لوٹا۔

حکومتی اراکین نے بھی اپوزیشن کی خوب کلاس لی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران مراد سعید بولے کہ آصف زرداری۔ نوازشریف اور شہباز شریف نے بے دردی کے ساتھ ملک کو لوٹا۔ ہر شخص نے اپنے اور خاندان کے نام پر خزانے کو نقصان پہنچایا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ  ہرسال تھرمیں500سےزائدبچےغذائی قلت سےمرجاتے ہیں، صاف پانی کاسب سے زیادہ مسئلہ سندھ اورپنجاب میں ہے۔

مرادسعید نے مزید کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے، آصف زرداری نےسیکیورٹی پر316کروڑروپےسےزائدرقم خرچ کی۔

مرادسعید کے مطابق  آصف زرداری کے پاس دو کیمپ آفس تھے، آصف زرداری کے پاس سیکیورٹی کے نام پر246گاڑیاں تھیں جبکہ  ان کے پاس820سیکیورٹی اہلکارہوتے تھے۔

Read Comments