Aaj Logo

شائع 16 جولائ 2019 02:15pm

نیب: صفا گولڈ مال کی تین منزلیں سیل کرنیکی ہدایت

نیب نے سی ڈی اے کو صفا گولڈ مال کی پانچویں، چھٹی اور ساتویں منزل سیل کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے سی ڈی اے کو خط ارسال کردیا۔

صفا گولڈ مال کی غیرقانونی تعمیرات پر نیب نے تحقیقات کے بعد سی ڈی اے کو غیرقانونی تعمیرات سیل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

نیب نے ہدایت کی ہے کہ  صفا گولڈ مال کی پانچویں، چھٹی اور ساتویں منزل سیل کی جائے،نیب کے مطابق  غیرقانونی تعمیرات پرنیب احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرچکا، احتساب عدالت بھی تعمیرات سیل کرنے کا حکم دے چکی۔

 نیب کے مطابق  اب سپریم کورٹ نے بھی سی ڈی اے کو کارروائی کا حکم دیا ہے، عرفان نعیم منگی نے سی ڈی اے کو خط ارسال کردیا۔

Read Comments