Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2019 05:52pm

جج ارشد ملک کو سیکیورٹی خدشات لاحق

احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو سیکیورٹی خدشات  لاحق ہوگئے ۔حکومت سے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی،

وزارت قانون کو درخواست میں جج ارشد ملک کاکہنا ہے کہ مجھے اور اہلخانہ کی جان کو خطرہ ہے، سیکیورٹی واپس نہ لی جائے۔

دوسری جانب  سپریم کورٹ میں ویڈیو اسکینڈل کل سماعت کیلیے مقرر ہے،  چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس سنے گا، جوڈیشل کمیشن بنانے کیلیے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے۔

Read Comments