سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کی میٹرو نہیں چل رہی، پشاور میٹرو پر نہ عمران خان صاحب بات کرتے ہیں نہ شہزاد اکبر،ڈیلی میل میں خبر لگوانے کا الزام شہزاد اکبر پر عائد کردیا۔
میڈیا سے بات چیت میں شاہدخاقان نے کہا کہ شہبازشریف برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے، ڈیلی میل میں خبر لگوانا شہزاد اکبر کا کارنامہ ہے۔
شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسی کےپاس ثبوت ہیں، توبرطانوی عدالت میں لےکر آئیں، عمران خان نےبھی شہبازشریف پر10ارب کی آفرکاالزام لگایاتھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مشرف کےدورمیں منصوبہ شروع ہوا جس سےشہبازشریف کاکوئی تعلق نہیں، اگر کیس کرنے ہیں تو مشرف پر بھی کریں، عمران خان اور شہزاداکبرکیخلاف ہتک عزت کادعویٰ برطانیہ کی عدالت میں کریں گے۔
شاہدخاقان کا کہنا تھا کہ اگر ہمت ہیں تو برطانیہ کی عدالت میں پیش ہوں۔