محکمہ تعلیم سندھ کاکارنامہ،آئی بی اےکےذریعےبھرتی ہونیوالےسینکڑوں اساتذہ کومستقل کرنےکی بجائے نوکریاں ختم کرنےکافیصلہ کرلیا،متاثرہ وزیراعلیٰ سندھ سےنوٹس لینےکامطالبہ کردیا۔
آئی بی اے سکھرکے ذریعے بھرتی ہونے والےایک ہزارسےزائداساتذہ دو سال گزرجانے کے باوجود بھی مستقل نہ ہو سکے۔
اساتذہ نےدوسال تک سندھ بھرکےاسکولوں میں بطورسربراہ خدمات دیں متاثرہ اساتذہ نے سندھ بھرمیں احتجاج ریکارڈ کرایا۔
اساتذہ نےمطالبہ کیا کہ اسمبلی ایکٹ کے ذریعے فوری طورانہیں مستقل کیاجائے۔ محکمہ تعلیم نےاس معاملےپرتاحال کوئی موقف نہیں دیا۔