Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2019 02:42pm

ریکوڈک کیس، چھ ارب ڈالر کا ہرجانہ ،ملکی سبکی

ریکوڈک مائننگ کیس میں پاکستان کو سبکی کا سامنا ہے، جتنی آئی ایم ایف سے امداد لی تقریبا اتنا جرمانا پڑ گیا ۔ سینئر وکلاء کا کہنا ہے پاکستان فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر تو کر سکتا ہے لیکن بظاہر کامیابی ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔

 پاکستان کو ریکوڈک ہرجانہ کیس میں چلی کی کمپنی کو 5.976 ارب ڈالر دینا ہونگے۔ ہرجانے کی رقم چلی اور کینیڈا  کی مائننگ کمپنی ٹیتھیان کو دینا ہوگی۔

سینئر وکیل اکرام چوہدری کا کہنا ہے پاکستان کیجانب سے کیس موثر انداز میں پیش نا کرنا اور وکلاء کی بار بار تبدیلیوں کے باعث اس بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سپریم کورٹ کے وکیل ملک قمر افضل کے مطابق 700 صفحات پر مشتمل فیصلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

پاکستان سپریم کورٹ کے فیصلے کی قانونی حیثیت کو درست ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا لیکن کامیابی ہوتی نظر نہیں آ رہی۔

 دوہزارگیارہ  میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی صدارت بینچ نے ٹیتھیان کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا تھا۔

بلوچستان حکومت کیجانب سے لیزنگ کی درخواست مسترد کیے جانے پر 2012 میں غیر ملکی کمپنی نے عالمی بینک کے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس میں انٹرنیشنل آربٹریشن کا دعویٰ دائر کر دیا تھا۔

Read Comments