لاہور: مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے نیب کیمپ آفس لاہور میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور انہیں ان کی نومولود چھ ماہ کی بیٹی سے ملوایا۔ مریم نواز کہتی ہیں کہ حمزہ کا حوصلہ بلند ہے۔ مریم کے ہمراہ دیگر اہلخانہ بھی تھے، ملاقات کا سلسلہ 45منٹ تک جاری رہا۔ مریم نے حمزہ کو ان کی 6 ماہ کی بیٹی سے ملوایا۔ جبکہ حمزہ کیلئے گھر سے کھانا بھی لایا گیا۔ ملاقات کے بعد مریم نواز نے ٹوئیٹر پر پیغام سنایا، کہا حمزہ اپنی بیٹی سے ملکر بہت خوش ہوئے۔ باپ سے ملکر بیٹی کے چہرے کے تاثرات بھی دیدنی تھے۔ Just met Hamza at the NAB detention cell. He is Masha’Allah well & in high spirits. His 6 months old daughter’s expressions on seeing her father were worth capturing. Bravo Hamza ! — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 13, 2019