واضح رہے کہ عالمی بینک کے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس نے ریکوڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جس کے مطابق پاکستان کو چلی کی کمپنی کو پانچ ارب نو سو چھیتر ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔
پاکستان کو ہرجانے کی رقم چلی اور کینیڈا کی مائننگ کمپنی ٹیتھیان کو اداکرنا ہوگی۔ ٹیتھیان کمپنی نے پاکستان سے 16ارب ڈالر ہرجانہ وصول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہرجانے کی رقم 16ارب سے کم کراکر6ارب ڈالرلانے میں کامیاب ہوگیا،۔
ٹیتھیان کمپنی کو سونے اور تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا۔عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل کا فیصلہ گزشتہ روز حکومت پاکستان کو بھجوایا گیا۔ عالمی بینک کے ٹریبونل کا فیصلہ 700صفحات پر مشتمل ہے۔