کراچی: محکمہ موسمیات نے آج سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، خیبرپختونخوا، فیصل آباد،لاہور، سرگودھا ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز لاہور، خوشاب، اوکاڑہ، حافظ آباد، گوجرانوالا، پتوکی، گجرات، قصور، شاہ کوٹ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، کامونکی، گوجرانوالا اور وزیرآباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔
کراچی: محکمہ موسمیات نے آج سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، خیبرپختونخوا، فیصل آباد،لاہور، سرگودھا ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز لاہور، خوشاب، اوکاڑہ، حافظ آباد، گوجرانوالا، پتوکی، گجرات، قصور، شاہ کوٹ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، کامونکی، گوجرانوالا اور وزیرآباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔