Aaj Logo

شائع 13 جولائ 2019 02:21pm

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کے حوالے سے مسلم لیگ نواز نے حکمت عملی وضع کر لی۔ شہباز شریف نے پارٹی سنیٹرز پر نظر رکھنے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

  چیئرمین سینٹ سادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کی منظوری میں مسلم لیگ نواز اہم کردار کی حامل ہے۔ پارٹی نے اپنے بتیس سینٹرز کی تحریک کے حق میں ووٹ کو یقنی بنانے کے لئے سردار یعقوب ناصر, جاوید عباسی، مصدق ملک، پیر صابر شاہ  اور ڈاکٹر اسد اشرف پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی چیئرمین سینٹ پر عدم اعتماد کی تحریک اور نئے چیئرمین سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرے گی۔

شہباز شریف نے کمیٹی کو فوری طور پر اپنا کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ کمیٹی تمام پارٹی سینٹرز سے رابطے میں رہے گی اور تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کے روز سینٹرز کی حاضری یقینی بنانے کی پابند ہو گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی پارٹی سینیٹرز کی حکمران جماعت کے نمائندوں سے خفیہ یا ظاہرہ ملاقاتوں پر بھی نظر رکھے گی۔ کمیٹی اراکین آئیندہ تین سے چار روز میں تمام سیینٹرز سے ملاقات کے بعد رپورٹ شہباز شریف کو پیش کریں گے۔

Read Comments