Aaj Logo

شائع 12 جولائ 2019 05:59pm

'جج ارشد ملک کو کام سے روک دیا'

وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا ہے احتساب عدالت کے جج ارشد کو کام کرنے سے روکتے ہوئے وزارت قانون کورپورٹ کرنے کہ ہدایت کردی ہے۔ قانون اورانصاف کےساتھ کھڑے ہیں، عدالتوں کو دباؤ میں لانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم  نے کہا کہ وزارت قانون نے جج ارشد ملک کوکام سے روک دیاہے، جج ارشد ملک کووزارت قانون رپورٹ کرنے کاکہاگیاہے، جج ارشد ملک کومبینہ ویڈیو اور پریس ریلیز کی بنیاد پرکام سے روکا گیا ۔

ان کے مطابق جج ارشد ملک کاکہناہے انہوں نے غیرجانبدارانہ فیصلہ کیا، ایک کیس میں نوازشریف کو بری کیا گیا، دباؤ ہوتا تو نوازشریف کو دونوں کیسز میں سزاہوتی، سماعت کےدوران جج پردباوڈالنے کی سزاقانون میں موجودہے، ہم قانون اورانصاف کےساتھ کھڑے ہیں، عدالتوں کودباومیں لانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پریس ریلیز اور بیان حلفی دیکھنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ارشد ملک کہتے ہیں کہ انہیں کو کسی سیاہ سفید کو دیکھے بغیر فیصلہ کیا  ۔

 بیان حلفی کے بارے میں وزیرقانون نے بتایا کہ نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 31 اے کہتا ہے کہ کوئی بھی شخص اںصاف کی راہ، تحقیقات، عدالتی فیصلے میں رکاوٹ بنتا ہے تو اس پر 10 سال کی سزا ہوسکتی ہے ۔

Read Comments