Aaj Logo

شائع 12 جولائ 2019 02:41pm

کراچی: رینجرز کی کارروائی، اسلحہ و بارود برآمد

کراچی :کراچی میں رینجرز نے لیاری میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران  گینگ وار کا چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

 رینجرز نے  انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر   لیاری کے محلے شاہ بیگ لین میں چھاپہ مارا ہے۔

 دوران تلاشی چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں دو ایل ایم جی رائفلزبراآمد کی گئی ہیں۔

 دو کلاشنکوف، 3 ایٹ ایم ایم، ایک رپیٹر اور نائن ایم ایم پستول کے علاوہ 25 عدد آوان بم اور مختلف بور کی ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔  رینجرزکے مطابق اسلحہ گینگ وار عناصر   کی جانب سے چھپایا گیا ہے،  جس کا مقصد   امن وامان کا نقصان پہنچاناتھا۔

Read Comments