Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 جولائ 2019 11:10am

امام مسجد کی بیٹی تیز ترین ایتھلیٹ

فیصل آباد: امام مسجد کی بیٹی تیز ترین ایتھلیٹ بن کر ملک کا نام روشن کررہی ہے۔ صاحب اسراء پاکستان کا وہ مثبت چہرہ ہے جو دنیا بھر میں پاکستان کے منفی پروپیگینڈے کو ختم کررہا ہے۔

پاکستان کی تیز ترین ایتھلیٹ کا خطاب پانے والی صاحب اسراء نے یہ سفر اپنے سکول سے شروع کیا۔ جس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ نوجوان ایتھلیٹ نے 200 اور 400 میٹر ریس میں طلائی اور سونے کے تمغے حاصل کیے۔ اسراء نے سو میٹر کا فاصلہ گیارہ اعشاریہ چھ سیکنڈ میں طے کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

 صاحب اسراء کا کہنا ہے کہ شروع میں اسے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، والد قاری عالم خان کے مسجد امام ہونے سے لوگوں کی جانب سے بہت تنقید کی گئی۔ لیکن ان کے والدین اور اساتذہ نے انہیں بہت سپورٹ کیا۔

 تیز ترین ایتھلیٹ صاحب اسراء کو اگر اچھی کوچنگ اور مناسب سہولتیں ملیں تو وہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرسکتی ہے

Read Comments