Aaj Logo

شائع 11 جولائ 2019 03:07pm

ڈینگی مہم ،پی ٹٰی آئی حکومت میں غیر قانونی ٹھیکے کا انکشاف

تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں ڈینگی بچاو ادوایات اور دیگر سامان کی خریداری کے لیے غیرقانونی ٹھیکہ کا انکشاف ہوا ہے، 2017 ڈینگی مہم کے دوران غبن کرکے قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگایا گیا۔

 دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق دورحکومت کا بڑا مالی سکینڈل سامنے آگیا۔ڈینگی بچاو ادوایات اور دیگر سامان کی خریداری کے لیے غیرقانونی ٹھیکہ دینے کاانکشاف ہوا۔

نیب ذرائع کے مطابق معاملے پر نیب کی تحقیقات مکمل کرلی اور سابق ڈی جی ہیلتھ سمیت متعدد کے خلاف ریفرنس تیارکرلیا گیا۔دستاویز کے مطابق2017 ڈینگی مہم کے دوران غبن کرکے قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگایا گیا،الپتگین نامی کمپنی نے ڈبلیو ایچ او کا سندیافتہ ڈیلر ہونے سے متعلق جعلی دستاویزات پیش کیے۔

کمپنی سے گزشتہ دوسالوں میں کوئی ایسی ادوایات خریدی ہی نہیں گئی جبکہ محکمہ صحت کی کمیٹی نے ٹھیکہ غیر قانونی طور پر الپتگین کمپنی کو دیا۔

Read Comments