Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 جولائ 2019 04:38pm

کراچی: پانی کا مسئلہ، ٹینکر مافیا درد سربن گئی

کراچی: کراچی والوں کو ایک مسئلہ نہیں۔ ٹینکر مافیا اور واٹر فلٹر پلانٹ بھی شہریوں کیلیے وبال جان بنے ہیں۔ شہریوں کو پانی دستیاب نہیں۔ اور ٹینکر مافیا دھڑا دھڑ پانی چوری میں ملوث ہیں۔ تاہم واٹر بورڈ انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

کراچی فلٹر پلانٹ مافیا کے رحم و کرم پر اونگی ، کورنگی ، ناظم آباد اور حیدری سمیت گارڈن کے کئی علاقوں میں غیر قانونی فلٹر پلانٹس قائم ہو چکے  پانی کی بوند بوند کو ترستے کراچی کی نگاہیں حکمرانوں کی طرف لیکن حکمران شاید شہر قائد کے باسیوں سے نالاں ہیں۔

 کہنے کو تو حب ڈیم میں پانی کی سطح بہتر ہے لیکن پھر بھی مختلف علاقوں تک پانی نہیں پہنچایا جارہا شہری بڑا گیلن ستر اور جھوٹا گیلن پندرہ سے بیس روپے کا خرید پر استعمال کررہے ہیں۔

 فراہمی آب کے ناقص نظام کی سزا غریب عوام کو بھگتنی پڑ رہی ہے اگر پانی آبادیوں میں پہنچایا جائے تو غریب عوام کی جب پر بوجھ زدہ کم ہوجائے گا۔

Read Comments