اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں پر ٹیکس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس لگائے جانے کی خبریں جھوٹی ہیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے اپنی تقریر میں جانوروں کی خریداری پر ٹیکس لگائے جانے کی بات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے تقریر میں پوائنٹ اسکورنگ کیلئے جھوٹی خبر پر انحصار کیا۔ Before he gets carried away and animated; this was fake news that he relied upon in his speech for point scoring. pic.twitter.com/JP2OWE8Ceu — Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 8, 2019 خیال رہے کہ اس سے پہلے خبر سوشل میڈیا پر خبر آئی تھی کہ عید الاضحیٰ پر قربانی کیلئے جانور خریدنے کیلئے بھی ٹیکس دینا ہوگا۔