وزیراعظم عمران خان نے بزرگ شہری کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے بائیومیٹرک شرط ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایسے افراد کے شناختی کارڈز، موبائل سم اور بینک اکاونٹ کھلوانے کے لیے بائیومیٹرک کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔
بائیومیٹرک نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر، حکومت نے انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے بائیومیٹرک شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان نے بزرگ شہری کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے بائیومیٹرک شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ایسے افراد کے شناختی کارڈز، موبائل سم اور بینک اکاونٹ کھلوانے کے لیے بائیومیٹرک کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔
وزیر اعظم آفس، وزارت داخلہ اور نادرا کے مابین ٹاسک منیجمنٹ سسٹم قائم کر دیا گیا۔۔وزیر اعظم نے نادرا کو انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے فوری اقدامات کا ٹاسک سونپتے ہوئے 30 روز کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان میں بہت بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جن کی انگوٹھوں کے نشانات مٹ چکے ہیں۔
ایسے افراد کو سرکاری دفاتر اور بینکوں میں مشکلات کا سامنا پڑتا ہے۔جن شہریوں کی انگوٹھے کے نشانات مٹ چکے ہیں انکے لیے الگ میکنزم تیار کیا جائے گا۔