Aaj Logo

شائع 09 جولائ 2019 01:36pm

پارلیمان پر اندر سے حملہ ہورہا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹور زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمان کے اندر سے ہی آج پارلیمان پر حملہ ہو رہا ہے.اسپیکر قایمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کرنے کا فیصلہ واپس لیں۔

 اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ کل راتوں رات اسپیکر صاحب کے دفتر سے نوٹیفکیشن نکلا، جس نے تمام کمیٹی اجلاس منسوخ کردیا.قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کرنا پارلیمنٹ پر حملہ ہے، پارلیمان کو چلانے کے لئے قائمہ کمیٹیوں کا کرداراہم ہوتاہے، ان کمیٹیوں کے فنکشن کے بغیر پارلیمنٹ ادھوری ہے۔.

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ، رہبر کمیٹی اوراپوزیشن متفقہ چیئرمین سینیٹ لانا چاہتی ہے، چیئرمین سینیٹ کے لئے بہتر ہوگا عزت کے ساتھ استعفیٰ دے دیں، اپوزیشن کا متفقہ چیئرمین سینیٹ آنا جمہوریت کی جیت ہوگی۔.

 بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری راستے بند کریں گے تو سنگین اثرات ہوں گے، ٹوٹی پھوٹی جمہوریت آمریت سے بہتر ہے۔

Read Comments