مانچیسٹر : بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ورلڈ کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا، اس اہم میچ میں کیوی ٹیم کا پلڑا بھارری رہے گا یا بھارتی سورماؤں کا، اس سوال کا جواب تو میچ شروع ہونے کے بعد ہی سامنے آسکے گا۔
لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کے گزشتہ روز آج نیوز کے آفیشل فیس بک پیج پر لگائے گئے پول کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے نیوزی لینڈ کی جیت کی پیشگوئی کردی۔
فیس بک پول کے مطابق تقریباً 74 فیصد سوشل میڈیا صارفین نے جیت کیلئے نیوزی لینڈ کو فیورٹ قرار دیا جبکہ 26 فیصد صارفین کا خیال ہے کہ بھارت یہ معرکہ سر کرلے گا۔
Click to see more