اگر 'بگ باس' شو کی نوعیت کو دیکھا جائے تو اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ انہوں نے زائرہ کو آفر دی ہو کیونکہ اس شو میں ان ہی کنٹیسٹنٹس کو شامل کیا جاتا ہے جو شو کی ٹی آر پی بڑھا سکیں۔
حال ہی میں زائرہ وسیم نے مذہب کی خاطر بولی وڈ کو خیرباد کہا ہے اور اسی لئے بگ باس ٹیم کی جانب سے ان تک رسائی حاصل کی ہوگی تاکہ وہ انہیں شو میں شامل کرکے منافع حاصل کرسکیں۔
زائرہ وسیم نے کچھ روز قبل اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'پانچ سال پہلے میں نے جو فیصلہ کیا اس نے میری زندگی پوری طرح بدل دی۔ میں نے بولی وڈ میں قدم رکھا تو اس نے میرے لئے شہرت کے بے شمار دروازے کھول دئیے۔ میں لوگوں کی توجہ پانے لگی۔ مجھے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھا جانے لگا۔ لیکن یہ وہ نہیں تھا جو میں چاہتی تھی۔ اب جبکہ فلم انڈسٹری میں میرے پانچ سال ہو چکے ہیں۔ میں یہ بات قبول کرنا چاہتی ہوں کہ میں اپنی اس پہچان اور کام سے خوش نہیں ہوں۔ ایک طویل مدت سے کام کرتے ہوئے مجھے یہ احساس ہو رہا ہے کہ میں کچھ اور بننے کے لئے جوجھتی آ رہی ہوں'۔
واضح رہے اداکارہ زائرہ وسیم نے 18 سال کی عمر میں فلم 'دنگل' کے ذریعے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں بہترین کارکدگی دکھانے کے باعث انہیں نیشنل ایوارڈ بھی ملا تھا۔