اسلام آباد: بائیس سال قبل وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کی گئی پیش گوئیاں سامنے آئی ہیں۔ رازنامہ نوائے وقت میں شائع ہونے والی یہ پیشوگوئیاں 1996 میں پیر پنجر کی جانب سے کی گئیں۔ جن کے مطابق عمران خان پاکستان کے ہنگامی سربراہ کے طور پر ابھریں گے۔ ایک انقلاب کے بعد پاکستانی کو مثالی ملک کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ ایک اہم اسلامی بلاک بنے گا اور عمران خان اس کی قیادت کریں گے۔
پیش گوئی کے مطابق عمران خان متعدد اسلامی ممالک کے سربراہان جن کے نام کے آخر میں "ن" آتا ہے ان کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے۔
پیر پنجر نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ عمران خان وزیراعظم بن کر مسئلہ کشمیر حل کریں گے، دہلی پر پاکستانی پرچم لہرائے گا۔ ان پیش گوئیوں کے مطابق قبائلی عوام تیزی سے عمران خان کے ساتھ ملتے جائیں گے۔ یہ پیش گوئی سچ بھی ثابت ہو چکی ہے اور خیبر پختونخواہ میں ان کی مسلسل دوسری بار حکومت اس بات کی دلیل ہے۔
مزید یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان کی قیادت میں سیاسی خاندانوں کی سیاست کا اختتام ہوگا۔ ملکی دولت لوٹنے والے افسران اور سیاستدان احتساب سے گزریں گے۔ شیخ رشید اور دیگر نامور شخصیات پی ٹی آئی کا حصہ بن جائیں گے جو سچ ثابت ہو چکا ہے۔