تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی ٹیم 316 رنز کے تعاقب میں شاہین شاہ کی تباہ کن بولنگ کا شکار ہوکر 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 64، لٹن ڈاس نے 32، محمود اللہ نے 29 اور سومیا سرکار نے 22 رنز اسکور کئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر بیسٹ 6 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے علاوہ شاداب خان نے دو جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کرلی ہے۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز اسکور کئے، امام الحق سینچری بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ بابر اعظم بدقسمتی سے 96 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ عماد وسیم نے 43 اور محمد حفیظ نے 27 رنز اسکور کئے۔
بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 5، محمد سیف الدین نے 3 اور مہدی حسن میراز نے ایک وکٹ حاصل کی۔