اس وقت میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان عالمی کپ 2019 کا انتہائی اہم میچ جاری ہے، اس میچ میں جو ٹیم فتح حاصل کرے گی وہ سیمی فائنل میں جگہ بنالے گی ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی قسمت کا فیصلہ بھی تقریباً ہوجائے گا۔ تاہم 21 جون کو پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے سرکاری ٹی وی پر تبصرہ دیتے ہوئے انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ پر سوالات اٹھائے تھے، جن کا اثر آج واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ کے دوران راشد لطیف نے انگلش کپتان اوئن مورگن اور کیوی کپتان کین ولیمسن کی ایک دوسرے کیساتھ بغل گیر ہوتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ 'یہ تاریخ کا سب سے زیادہ قابل پیشگوئی ورلڈکپ ہے، انہوں نے ایک ملین ڈالر گیم کو بلین ڈالر بزنس میں بدل دیا ہے، 21 جون 2019 کی تاریخ یاد رکھیں'۔ ٹویٹ ملاحظہ کریں۔ Most predictable @icc #CWC19 World Cup ever . They turn million dollar game into billion dollar business. Remember the date 21st June 2019 #ENGvSL @TheRealPCB @BCCI @BLACKCAPS @ECB_cricket @CricketAus @DrNaumanNiaz @wasimakramlive @iramizraja @waqyounis99 @shoaib100mph pic.twitter.com/rWMok8y9M4 — Rashid Latif راشدلطیف 🇵🇰 राशिद लतीफ़ (@iRashidLatif) July 3, 2019 انہوں نے 21 جون کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ پر کئی سوالات اٹھائے، ویڈیو ملاحظہ کریں۔ @iRashidLatif bhai has an awesome cricket brain with credit to @DrNaumanNiaz who brings up top notch questions for Rahid bhai’s brilliance to come out. Here’s 21/6/19⬇️ @falamb3 @shoaib100mph 👌👌👌 pic.twitter.com/QkVOJUChxf — Kamran Ali (@Kam007_tweet) July 3, 2019 اس میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف حیران کن طور پر فتح حاصل کی تھی، جس کے بعد ناصرف انگلینڈ سیمی فائنل میں رسائی کیلئے مشکلات کا شکار ہوئی بلکہ دیگر ٹیموں کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات میں بھی واضح تبدیلی آگئی۔ واضح رہے گزشتہ دنوں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر بھی خوب انگلیاں اٹھائی گئیں اور یہ بات گردش کررہی ہے کہ بھارتی ٹیم یہ میچ جان بوجھ کر ہاری ہے تاکہ پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکے۔