Aaj Logo

شائع 03 جولائ 2019 07:26am

پُل سےغائب ہوتی ٹریفک نے دنیا کو حیران کردیا: ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر نظروں کو دھوکہ دینے والی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہوتی ہیں۔ لوگ سوچتے ہی رہ جاتے ہیں کہ  ان بصری واہموں کی اصل وجوہات کیا ہیں۔

حال ہی میں ایک اور بصری واہمہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں  ایک پُل پر کاروں کو دریا کی طرف جاتے اور  غائب ہوتے دیکھا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو ڈینئل نام کے صارف نے شیئر کیا تھا۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پُل پر گاڑیاں دریا کی طرف جا رہی ہیں اور غائب ہو رہی ہیں۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت سے  سوشل میڈیا صارفین اپنے سر کھجانے لگے۔ بہت سے صارفین نے اس پُل کو برمودا ٹرائی اینگل سے تشبیہ دی۔

تاہم کچھ دیر بعد بعض صارفین نے بتدریج پتا چلا ہی لیا کہ ویڈیو میں حقیقت میں کیا ہو رہا ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے وضاحت پیش کی کہ  ویڈیو میں دکھایا جانے والا پل حقیقت میں پل نہیں بلکہ عام سڑک ہے جبکہ جو دریا نظر آ رہا ہے وہ  چھپ پر بنی پارکنگ ہے، جہاں یہ کاریں جا رہی ہیں۔

Read Comments