Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 جون 2019 01:19pm

شعیب اختر نے افغان کرکٹ بورڈ کو خبردار کردیا

پاکستان کے سابق مایہ ناز اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے شناختی کارڈز نکوائے جائیں تو ان سب پر پابندی عائد ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے یوٹیوب چینل پر افغانی ٹیم سے متعلق کہا کہ پہلے ان کا ہوم گراؤنڈ کبھی پشاور، راولپنڈی ہوتا تھا۔ ہم لوگ ان کے لڑکوں کوتیارکرتےتھے، لیکن آج وہ دہلی اورنوئیڈا چلےگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہرہ دون اب ان کا ہوم گراونڈ بن گیا ہے، ہندوستان نے ان پرکافی سرمایہ کاری کی ہے، لیکن وہ افغانستان ٹیم کو بلے بازی میں مضبوط نہیں کرپائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج افغانستان ٹیم کے سبھی کھلاڑیوں کےآئی ڈی کارڈز نکلوالئے جائیں تو ٹیم پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔

 انہوں نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای اوسمیت ان لوگوں سے گزارش کی، جو میڈیا میں بیان دیتے ہیں کہ وہ ایسا نہ کریں ورنہ سارے کے سارے آپ کے رشتہ دار پشاور اور کراچی کے نکل آئیں گے اور آپ کی ٹیم پر پابندی بھی عائد ہوسکتی ہے۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ ہم نے 30 لاکھ افغانیوں کو اپنے گھر میں جگہ دی ہے اور ہم انہیں پسند کرتے ہیں، پیارکرتے ہیں لیکن 29 جون کو ہم دونوں کے درمیان کوئی پیار نہیں ہوسکتا کیونکہ پاکستان کو دو پوائنٹس چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ میں پاکستانی ٹیم افغانستان کو پھینٹا لگائے گی اور 2 پوائنٹس ضرور حاصل کرے گی۔ ویڈیو بھی ملاحظہ کریں۔

Read Comments