چیسٹر لی اسٹریٹ: جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے عالمی کپ 2019 کے 35 ویں میچ میں پروٹیز نے آئی لینڈرز کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم نے 204 رنز کا ہدف باآسانی 38 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کا ورلڈکپ کا سفر تقریباً تمام کردیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان فاف ڈوپلیسی نے 96 اور ہاشم آملہ نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں، کوئنٹن ڈی کاک 15 رنز بناسکے تھے، ملنگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ۔ پریرا اور فرنینڈو 30، 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ سلوا نے 24، مینڈس نے 23، تھیسارا پریرا نے 21 اور جیون مینڈس نے 18 رنز بناسکے تھے۔
پروٹیز کی جانب سے پریٹوریس اور مورس نے تین تین، کاگیسو رباڈا نے دو جبکہ فیہلوکوائیو اور ڈومنی نے ایک ایک وکٹ لی۔
جنوبی افریقہ کے ڈوین پریٹوریئس کو شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔