لاہور: پاکستان کے دورے پر آئے افغان صدر اشرف غنی اور پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی لاہور میں ملاقات، افغان صدر نے زلمی شرٹ زیب تن کی۔
پاکستان کے دورے پر آئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے لاہور میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی سے ملاقات کی۔ جاوید آفریدی نے پشاور زلمی شرٹ اور زلمی بیٹ افغان صدر کو پیش کیا۔
افغان صدر نے کھیلوں سے محبت کے اظہار کے طور پر بطور خاص پشاور زلمی کی شرٹ زیب تن کی جس پر جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر افغان صدر اور جاوید آفریدی کے درمیان کرکٹ کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
افغان صدر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ سیریز کرکٹ اور امن کے فروغ معاون ثابت ہوگی۔