پشاور: ایک اور ننھی بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنادیا گیا، ملزم اور کوئی نہیں بچی کا اپنا خالو نکلا۔
آٹھ سالہ زیب کو اس کے اپنے خالو نے ہی ہوس کا نشانہ بنایا. سفاک ملزم نے نہ کمسن بچی کی عمر دیکھی نہ ہی اسے شرم آئی۔
پشاور پولیس کے مطابق سال کے پہلے 6 ماہ میں ہونے والے جنسی ذیادتی کے واقعات کی تعداد 26 ہوگئی۔ 4 بچیوں کے ساتھ ریپ کیا گیا، 22 بچوں کے ساتھ ریپ کے واقعات ہوئے۔ ان واقعات میں 48 افراد ملوث پائے گئے، 38 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
جنسی ذیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات جہاں ایک طرف معاشرے کی بے حسی کی عکاسی کرتے ہیں وہاں قوانین پر عملداری کو مضبوط کرنے کا تقاضہ بھی کرتے ہیں۔ جسکا اظہار خود صوبائی وزیر قانون سلطان محمد نے بھی کیا۔