Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 جون 2019 02:33pm

بانوے اور انیس ورلڈکپ: پُراسرار مماثلتوں میں مزید اضافہ

پاکستان نے 1992 میں ملک کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کی تھی تاہم موجودہ ورلڈکپ میں بھی وہی سب کچھ ہورہا ہے جو 1992 میں ہوا تھا۔

پہلا میچ

٭ 1992 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔

٭ 2019 میں بھی پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

٭ 1992 میں بھی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی تھی اور 2019 میں بھی گرین شرٹس نے پہلے باری لی۔

دوسرا میچ

٭ 1992 میں پاکستان نے دوسرے میچ میں زمبابوے کو شکست دی تھی۔

٭ 2019 میں بھی پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف فتح سمیٹی۔

٭ 1992 میں بھی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فتح سمیٹی تھی اور 2019 میں بھی شاہینوں نے پہلے بیٹنگ کرکے جیت اپنے نام کی۔

تیسرا میچ

٭ 1992 میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کا تیسرا میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔

٭ 2019 میں بھی سری لنکا کیخلاف پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہوا۔

چوتھا میچ

٭ 1992 میں پاکستان کو چوتھے میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی۔

٭ 2019 میں بھی پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

٭ 1992 میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 43 رنز سے ہرایا جبکہ 2019 میں کینگروز کے ہاتھوں شاہینوں کو 41 رنز سے شکست ہوئی۔

پانچواں میچ

٭ 1992 میں جنوبی افریقہ نے پانچویں میچ میں گرین شرٹس کو شکست کا مزہ چکھایا۔

٭ 2019 میں بھارت نے پاکستان کیخلاف فتح سمیٹی۔

٭ 1992 میں پاکستان ہدف کے حصول میں ناکام رہا تھا جبکہ 2019 میں بھی بھارت کیخلاف ایسا ہی ہوا۔

چھٹا میچ

٭ 1992 میں پاکستان نے چھٹے میچ میں آسٹریلیا کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔

٭ 2019 میں بھی پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے ہرایا۔

٭ 1992 میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فتح سمیٹی تھی اور 2019 میں بھی شاہینوں نے پہلے بیٹنگ کرکے جیت اپنے نام کی۔

ساتواں میچ

٭ 1992 میں بھی پاکستان ساتویں میچ میں ہدف حاصل کیا تھا اور رمیز راجہ نے سینچری بنائی تھی۔

٭ 2019 میں بھی پاکستان نے ہدف حاصل کرتے ہوئے فتح سمیٹی، بابر اعظم نے سینچری بنائی۔

٭ 1992 میں پاکستان نے بعد میں بیٹنگ کی تھی اور 2019 میں بھی شاہینوں نے دوسری باری لے کر جیت اپنے نام کی۔

واضح رہے 1992 میں بھی 7 میچز کے بعد پاکستان کے 7 پوائنٹس تھے۔

Read Comments