گزشتہ دنوں بھارت سے میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران ایک نوجوان نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی ویڈیو بناتے ہوئے نازیبا جملوں کا استعمال کیا تھا، یہ ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کو شدید تنقید کا نشانا بنایا تھا۔ نوجوان کی جانب سے قومی کپتان کیلئے استعمال کئے گئے نازیبا جملوں پر بھارتی اداکار رتیش دیشمکھ بھی بول پڑے۔ انہوں نے ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'تاریخ میں ہر کپتان نے اہم میچ میں شکست کھائی ہے، سرفراز احمد اس سلوک کے حقدار نہیں ہیں۔ یہ ہراسگی ہے، ان کا بچہ بھی ان کے ساتھ موجود تھا'۔ Every captain in history has lost an important match. #SarfarazAhmed doesn’t deserve this. This is harassment... for heaven’s sake he is with his child. https://t.co/JU8YFKMPyg — Riteish Deshmukh (@Riteishd) June 22, 2019