پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہے جہاں کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈکپ 2019 کے مقابلے جاری ہیں، اس ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ ٹیم کی کارکردگی پر تنقید اپنی جگہ مگر آج سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک نوجوان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ویڈیو بناتے ہوئے انتہائی نازیبا لفظوں کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان سرفراز احمد کی گود میں ان کا بیٹا عبداللہ بھی موجود ہے۔ Now this is disgraceful! Two years back you were celebrating and dancing on the roads because of them #ct17 and today you are treating them like this. You may comment on their performance and fitness but this is not the way! #CWC19 #PAKvSA #WeHaveWeWill pic.twitter.com/8Ney8VSlSU — Faizan Najeeb Danawala (@danawalafaizan) June 21, 2019 ویڈیو بناتے ہوئے اس لڑکے نے کپتان سے سوال کیا کہ 'بھائی! آپ سوہر کے جیسے اتنے موٹے کیوں ہورہے ہیں؟ بڑا نام روشن کیا ہے آپ نے پاکستان کا'۔ کپتان سرفراز احمد نے اس لڑکے کی بات کا جواب تو نہ دیا مگر جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس کم ظرف لڑکے کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس لڑکے شرمناک عمل پر شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سرفراز احمد کے ساتھ ہیں، انہوں نے ہی چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی اور ورلڈکپ میں بھی ہم انہی کے ساتھ ہیں۔ معاذ الحق نامی صارف نے لکھا کہ 'یہ لڑکا ایک روردار طمانچے کا حقدار ہے'۔ This guy deserves a tight slap for this nonsense we all are angry and hurt by their performance but this is not the way to approach our captain — Maaz Ul Haq 🇵🇰 (@Maazulhaq17) June 21, 2019 قصیب فیض خان نامی صارف نے لکھا کہ 'کپتان برے دور سے گزر رہے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کی ذاتی زندگی پر حملے کرنا شروع کردیں'۔ Sarfaraz is going through bad patches۔ it doesn't mean that we should attack his personal life۔ — Kaseeb Faiz Khan (@najeebfaiz) June 21, 2019 شمائلہ نامی صارف نے لکھا کہ 'سرفراز کو چاہیئے تھا کہ جوتا اٹھا کر مارتا منہ پر، بدتمیزی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے'۔ Sarfraz Kö chayea ta k joota uta k marta muj pe batmeezi ki bi koi had hoti hea 😡😡😡 — shumaila (@shumail70555111) June 21, 2019 ایک صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'شعیب اختر جیسے لوگ اس طرح کے عمل کے ذمہ دار ہیں'۔ to some extent.. people like shoaib akhtar are responsible for this attitude as well.. — Junaid (@JunaidAhmadKhan) June 21, 2019 اس کے علاوہ بھی لاتعداد صارفین قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے حق میں نظر آئے جبکہ اس نوجوان لڑکے کے شرمناک عمل پر شدید غصے کا اظہار بھی کیا۔