سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری 18 سے 20 ارب ڈالر حکومت کو واپس کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ دعویٰ جان اچکزئی نے اپنی ٹویٹ پر کیا ہے۔ جان اچکزئی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ آصف زرداری 18 سے 20 ارب ڈالر واپس کرنے کے لیے تیار ہیں اگر ان پر دائر تمام کیسز واپس لے لیے جائیں۔ لیکن وزیر اعظم عمران خان اس ڈیل کے لیے اب تک تیار نہیں ہیں۔ اور عمران خان چاہتے ہیں کہ آصف زرداری کو سزا ملے۔ جان اچکزئی نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ معافی سزا ہونے کے بعد ممکن ہے لیکن پہلے ماننا ہوگا کہ ہاں ہم نے جرم کیا۔ اور پھر آصف زرداری اور فریال تالپور کو 30 ارب ڈالر ادا کرنے ہونگے۔ پھر جان اچکزئی نے لکھا دلچسپ وقت شروع ہوچکا ہے۔ BREAKING:#Asif Zardari wants to pay $18-20 billions to govt 4 a deal. But #ImranKhan wants his conviction refusing any deal at this stage. Amnesty after conviction is possible BUT after “admission” & $30 Bill 4 AAZ & Faryal Talpur Interesting times — Jan Achakzai (@Jan_Achakzai) June 21, 2019 جان اچکزئی بار بار پارٹی بدلنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ جان اچکزئی پہلے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ترجمان ہوا کرتے تھے۔ جس کے بعد وہ مسلم لیگ ن کا دفاع کرتے دکھائی دیتے تھے اور اب آج کل وہ تحریک انصاف کا بھر دفاع کررہے ہیں۔ اسی لیے جان اچکزئی کی ٹویٹ پر فوری ردعمل شروع ہوگئے۔ ایک صارف علی جے ایرانی نے لکھا کہ 'میں جیالا نہیں ہوں لیکن یہ صدی کا سب سے بڑا مذاق ہے۔ ایسا ٹویٹ کرنے سے آپ کو تحریک انصاف میں جگہ نہیں ملے گی'۔ Biggest joke of the century,Not a jiyala but let me tell you,this won’t still help you joining PTI lolllll — AJI (@AliJIrani) June 21, 2019 انجینئر شاہد اشرف نے لکھا کہ 'ایسی افواہ پھیلانے سے گریز کیا کریں۔ نہیں معلوم ایسی خبریں اپ کو کون دیتا ہے۔ آپ کی بات سے اتفاق نہیں'۔ Disagree with you in this, do t know who provides you guys these figures. Refrain from such speculation — Engr. Shahid Ashraf 🇵🇰 (@ShahidAsh7) June 21, 2019 ایک اور صارف خضر خٹک نے لکھا کہ 'ایسا ہرگز نہیں۔ یہ فیک نیوز ہے'۔ No way. Fake news. — Khyzar H. Khattak (@khyzar_ktk) June 21, 2019 شاہ علی نے لکھا کہ 'جھوٹے پر اللہ کی لعنت'۔ جھوٹے پر اللہ کی لعنت۔ — ShahAli (@ShahAli87894067) June 21, 2019 یاد رہے آصف زرداری اور اُن کی بہن فریال تالپور جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں نیب کی حراست میں ہیں۔ اور ان پر الزام ہے انہوں نے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی اور جعلی بینک اکاؤنٹ کھولے اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا۔