برطانیہ میں ان دنوں نئے وزیراعظم کیلئے سیاسی کشمکش کا سلسلہ جاری ہے تاہم ایک سیاسی جماعت کے اجلاس کے دوران سینیئر سیاسی رہنما مارک کرسٹوفر فیلڈ نے ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے انہیں گردن سے دبوچ لیا، ویڈیو ملاحظہ کریں۔ WATCH: Conservative MP Mark Field shoves a protestor against a pillar then grabs her by her neck and shoves her out of the Mansion House dinner after climate change protestors interrupted the banquet. pic.twitter.com/DFwZYxROfF — Paul Brand (@PaulBrandITV) June 20, 2019 غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 جون کو برطانوی رکنِ پارلیمنٹ اور ٹوری جماعت سے تعلق رکھنے والے مملکتی وزیر خارجہ نے ایک خاتون کو لوگوں سے بھرے ہال میں گردن اور چھاتی سے دبوچ کر باہر کی جانب دھکیلا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔ واقعہ کے بعد مارک فیلڈ پر استعفی کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہے، تاہم کچھ لوگ ان سے ہمدردی اور ان کے رویے پر انہیں داد بھی دے رہے ہیں۔ واقعہ سے متعلق مارک فیلڈ نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں واقعہ پر افسوس ہے، انہوں نے ایسا اس لیے کیا کہ انہیں لگا کہ خاتون کے پاس اسلحہ ہے۔ BREAKING: Mark Field has referred himself to the cabinet office for investigation and apologised for grabbing a protestor by the neck, but tells me that guests felt threatened, he “instinctively reacted” and was worried protestor might have been armed. Full statement here: pic.twitter.com/c3rqj7ylrE — Paul Brand (@PaulBrandITV) June 21, 2019 اس تمام تر صورتحال کے بعد مارک فیلڈ کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے جبکہ اب حادثے کا شکار ہونے والی خاتون کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کمرے میں 300 سے زائد افراد موجود تھے، اور صرف انہوں نے ہی اس طرح کے ردعمل کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کیا کہنا تھا؟ ملاحظہ کریں۔ 'There was over 300 people in that room at the time and there's only one who reacted in that way.' The female protester who was physically removed from a speech by Conservative MP Mark Field has spoken about Thursday's incidenthttps://t.co/FFn3uls62V pic.twitter.com/yZO6rebFBM — ITV News (@itvnews) June 21, 2019