پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی ہم منصب جیریمی ہنٹ کے درمیان ٹوئیٹس کا تبادلہ ہوا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'پاکستان نے ہمیں کرکٹ کے میدان میں شکست دی ہے لیکن برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات ہیں اور اس دو طرفہ شراکت داری کو برٹش ایئرویز کی بحالی سے مزید تقویت ملے گی اور یہ کاروباری صورتحال کی بہتری کا باعث بھی بنے گی'۔ All smiles with @SMQureshiPTI today, despite Pakistan beating us in the cricket! Already a close relationship between the 🇬🇧 & 🇵🇰 and our UK-Pakistan strategic partnership will be strengthened by the return of @British_Airways flights to Pakistan – good for biz and entrepreneurs pic.twitter.com/hZgrqZPn9X — Jeremy Hunt (@Jeremy_Hunt) June 19, 2019 اس ٹویٹ کے جواب میں پاکستانی وزیر خارجہ نے لکھا کہ 'دل چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، انگلش ٹیم ورلڈکپ جیت سکتی ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہمیشہ سے اسٹریٹجک شراکت داری موجود رہی ہے اور یہ مزید سرمایہ کاری کے مواقع اور تجارت کے ذریعے مزید مضبوط ہوسکتی ہے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے ایک ارب پونڈ کی ایکسپورٹ کریڈٹ لائن کا تذکرہ بھی کیا۔ Don’t lose heart Jeremy, England might just take the cup. Pakistan and England have always shared a strategic partnership that can only get stronger as we build on trade links and create investment opportunities. The £1 billion export credit line will surely add a boost. https://t.co/vZWADLgro5 — Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) June 20, 2019