سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد اب ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
واضح رہے گرفتاری کے بعد فریال تالپور کی رہائش گاہ ایف 8 کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، ان کو سب جیل میں رکھ کر ہی تفتیش کی جائے گی۔
نیب ذرائع کے مطابق فریال تالپور کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل ٹیم کو بلا لیا گیا ہے جو ان کا طبی معائنہ کرے گا۔