اکثر اوقات کھانا بنانے میں بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کبھی پیاز آپ کو رُلا دیتی ہے، کبھی خراب فرائنگ پین آپ کو کھانے بنانے سے روک دیتا ہے۔ایسی کئی دشواریاں کھانے بناتے ہوئے پیش آتی ہیں۔ لیکن اب یہ تمام پریشانیاں آپ کو مزید تنگ نہیں کریں گی،ان تمام چیزوں سے نجات کے لیے آج ہم آپ سے ایسی چیزیں شیئر کرنے جارہے ہیں جوکہ یقینا آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہونگی۔ ٭ سبزیوں سے بیج نکالنا اگر آپ کو سبزیوں کے بیج نکالنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے تو آپ آئسکریم اسکوپ سے ذریعے با آسانی ان بیجوں کو نکالا جاسکتا ہے۔ ٭ کینوں چھیلنے کا آسان طریقہ اگر آپ کینوں کو بیس سیکنڈ کے لیے مائیکرویو میں رکھ دیںاور پھر اس کو چھیلیں تو کینوں باآسانی چھیل جائے گا اور آپ کے ہاتھ بھی خراب نہیں ہونگے ٭ انڈے چھیلنا جس پانی میں آپ نے انڈوں کو ابالا ہے اسی پانی میں تھوڑا سرکہ ڈال دیں تو انڈوں کے چھلکے با آسانی اتر جائیں گے اور انڈے ٹوٹے گے بھی نہیں۔ ٭ پھل سے جوس نکالنا پھل میں سے سارا جوس نکال لینے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ پھل کو پہلے ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیں پھر اس کے بعد پھل کو فریج سے نکال کے پندرہ سے بیس سکینڈ کے لیے مائیکرویو میں رکھ دیں ۔ اب پھل میںموجود جتنا جوس موجود ہوگا وہ با آسانی گلاس میں نکل آئے گا۔ ٭ چیز کو بغیر گندگی کے کاٹیں چیز کو کدوکش کرنے سے پہلے آدھے گھنٹے کے لیے چیز کو فریزر میں رکھ دیں۔ فریزر میں رکھ دینے سے چیز سخت ہوجائے گی ، جس کے باعث چیز کدوکش پر چیز چپکے گی اور با آسانی کدوکش ہو جائے گی۔ ٭ آنسوﺅں کے بغیر پیاز کاٹیں پیاز کو کاٹنے سے پہلے تیس منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔تیس منٹ بعد پیاز کو فریزر سے نکال کے کاٹیں، اس عمل سے آپ کے آنکھوں میں ایک آنسو بھی نہیں آئے گا۔ ٭ پاستا ابالنے کا آسان طریقہ