خیبر پختونخوا حکومت نے مفتی منیب کوعہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین بنانے کی تجویزکردی۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے ایک ہی دن عید اور روزہ رکھنے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے تجویز دی کہ ملک سے دو دو عیدوں کا مسئلہ ختم کرنے کے لئے مفتی منیب الرحمان کو عہدے سے ہٹا کر مرکزی روہت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بنانے کی تجویز دے دی۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اگر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی کمیٹی کا چیئرمین بنانے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نئے پاکستان میں قوم ایک ہی دن روزہ رکھے اور ایک ہی عید منائے۔