مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے کارکنان پر پولیس تشدد کی مذمت کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر پی پی پی کارکنان پر پولیس تشدد اور کارکنان کے شہر میں داخلے پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پارلیمنٹ ، وزیراعظم ھاوس اور پی ٹی وی پر حملہ کرکے دارالحکومت کو چار ماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد
ایک دن کے لیئے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کر سکا کیونکہ ڈرتا ہے نا، چور دروازے سے آیا ہے! 10 ماہ میں یہ حال ہو گیا ووٹ چوروں کا!
PPP کے سیاسی کارکنوں پر تشدد قابل مزمت ہے ۔— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 29, 2019
مریم نواز نے کہاکہ اسلام آباد کو 4 ماہ تک مفلوج رکھنے والا ایک دن کا چھوٹا احتجاج بھی برداشت نہیں کرسکا، دھرنے کے دوران پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرتا ہے کیوں کہ چوردروازے سے آیا ہے، 10 ماہ میں یہ حال ہوگیا ہے ووٹ چوروں کا۔