دعووں کے مطابق بچوں کی پیدائش دارالحکومت ماسکو کے ایک انتہائی درجے کے لگژری ہسپتال میں ہوئی ہے۔
اولمپک میڈل یافتہ علینا کاباایوا نے دعووں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ ان کے قریبی حلقے اور ذرائع بھی ان افواہوں کے بارے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
روسی اخبار ماسکوسکی کومسومولیٹس نے اس دعوے کو اپنی انٹرنیٹ سائٹ پر جگہ دی لیکن مختصر مدت کے بعد خبر کو اشاعت سے ہٹا دیا۔
تاہم روس کی خفیہ خبر رساں ایجنسی سے قریبی رابطہ رکھنے والے محقق صحافی سرگے کانیف نے بھی دعوی کیا ہے کہ علینا کاباایوا نے آپریشن کے ساتھ جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔