آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کے اثرات آنے لگے۔ ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے۔
انٹربینک میں ڈالر ملک کی تاریک کی بلند ترین سطح 146 روپے 52 پیسے پر بند ہوا۔
یوں روپے کی قدر میں 5 روپے13پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران ڈالر کی کم سے کم قیمت 144روپے اور زیادہ سے زیادہ 148روپے ریکارڈ کی گئی۔
کرنسی ایکسپرٹس کے مطابق آئی ایم ایف سے ڈیل کے تحت روپے کو مزید بے قدر کیا جارہا ہے، جس سے نہ صرف روپے میں بیرونی قرضوں کی مالیت میں اضافہ ہوگا، بلکہ مہنگائی بھی بڑھے گی۔