Aaj Logo

شائع 15 مئ 2019 11:32am

نتھیا گلی میں مئی میں ایک بار پھر برف باری

بدلتا ہے موسم رنگ کیسے کیسے؟ موسمی تغیرات کا اثر رواں سال پاکستان میں دیکھا جارہا ہے۔

مئی کے مہینے میں ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام نتھیا گلی میں ایک بار پھر برف باری ہوئی ہے۔ نتھیا گلی میں پہلی بار مئی میں برف باری ہورہی ہے۔

مئی میں عموماً موسم گرم ہوتا ہے لیکن اب برفباری کے بعد موس شدید سرد ہوگیا ہے۔

برف باری کے باعث وادی نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

سڑکیں برف سے ڈھک گئیں ہیں۔ موسم سرد ہونے سے روزے داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Read Comments