Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 مئ 2019 07:45am

برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلئے روزہ مزید 6 منٹ طویل

ابوظہبی : دبئی کے محکمہ برائے اسلامی امور نے برج خلیفہ کی بالائی منزلوں میں رہائش پذیر افراد کیلئے سحری اور افطاری کے اقات کار جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برج خلیفہ کی بالائی منزلوں پر رہائش پذیر افراد کم اونچائی والی رہائشی عمارتوں کے رہائشیوں سے کچھ دیر بعد افطاری کریں گے۔

اسلامک افئیرز ڈپارٹمنٹ کے مطابق برج خلیفہ کی 60 ویں منزل سے لیکر 120 ویں منزل میں رہائش پذیر افراد کم اونچائی والی عمارتوں کے مقابلے میں 4 منٹ بعد افطاری کریں گے۔ جبکہ سحری کے اوقات بھی دو منٹ پہلے ہوں گے۔

یعنی برج خلیفہ کی 60 ویں منزل یا دبئی کی کسی بھی 60 ویں منزل سے اوپری عمارت کے رہائشیوں کو اوقات کار کے مطابق دیر سے روز افطار کرنا ہوگا۔

Read Comments